26 اگست 2026 - 15:55
بھارتی وزیر اعظم سمیت کئی لیڈروں نے عید میلاد النبی نے مبارکباد دی

بھارتی پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے عوام کو ’’عید مبارک‘‘ کہا۔ پی ایم مودی نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ’’میلادالنبیؐ کی مبارکباد۔ مجھے امید ہے کہ یہ موقع ہمارے آس پاس اتحاد اور خوشیاں بڑھائے گا۔ رحم دلی اور معاشرے کے تئیں تعاون کا جذبہ ہمیشہ ہماری رہنمائی کرے۔‘‘

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، عید میلاد النبیؐ کے موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کئی لیڈروں نے ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔ پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے عوام کو ’’عید مبارک‘‘ کہا۔ پی ایم مودی نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ’’میلادالنبی کی مبارکباد۔ مجھے امید ہے کہ یہ موقع ہمارے آس پاس اتحاد اور خوشیاں بڑھائے گا۔ رحم دلی اور معاشرے کے تئیں تعاون کا جذبہ ہمیشہ ہماری رہنمائی کرے۔‘‘ وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی عید میلاد النبیؐ کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر لکھا، ’’میلادالنبی کی مبارکباد۔ یہ موقع سب کے لیے امن اور خوشحالی لے کر آئے۔ مجھے امید ہے کہ ہمارے معاشرے میں باہمی ہم آہنگی اور رحم دلی کا جذبہ مزید مضبوط ہوگا۔ عید مبارک!‘‘

مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان نے عید میلاد النبیؐ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا، ’’عید میلاد النبی کی دلی مبارکباد! یہ تہوار آپ کی زندگی میں خوشی، امن، خوشحالی اور مسرت لے کر آئے۔ نیک خواہشات!‘‘ مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو عید کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا، ’’عید مبارک! میلاد النبی کے مقدس موقع پر سبھی کو میری دلی مبارکباد۔ یہ تہوار ہمارے معاشرے میں اتحاد، بھائی چارے اور خوشحالی کو مزید مضبوط کرے۔ رحم، مہربانی اور معاشرے کے محروم لوگوں کی خدمت کا جذبہ ہمیشہ ہم سب کی رہنمائی کرے۔

اتر پردیش بی جے پی کے صدر پنکج چودھری نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے تمام اہل وطن کو عید میلاد النبیؐ کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا، ’’تمام اہل وطن کو عید میلاد النبی کی دلی مبارکباد۔ یہ مقدس موقع ہم سب کی زندگی میں امن، بھائی چارہ اور خوشحالی لے کر آئے۔ معاشرے میں محبت، ہم آہنگی اور باہمی بھائی چارے کا جذبہ مزید مضبوط ہو۔‘‘ بھارتی فوج کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر عید میلاد النبیؐ کے موقع پرعوام کو مبارکباد دی گئی۔ فوج کی جانب سے کہا گیا کہ جنرل دھیرج سیٹھ، چیف آف آرمی اسٹاف (COAS) اور بھارتی فوج کے تمام رینکس کی جانب سے تمام شہریوں کو عید میلاد النبیؐ کے مبارک موقع پر دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی جاتی ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha